احمد آباد،7ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سینئر صحافی گوری لنکیش کے قتل پر مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی نے کہا کہ جن لوگوں نے اس واقعہ کو انجام دیاہے انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جانا چاہئے۔وہیں انہوں نے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کوآڑے ہاتھوں لیا۔احمد آباد میں سادھوی نے کہا کہ راہل گاندھی کاگوری کے قتل کیلئے ہندتوتنظیموں کوذمہ دارٹھہراناصحیح نہیں ہے۔ان کا بیان ملک کوتقسیم کرنے والاہے۔اس دوران مرکزی وزیر سادھوی نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو بھی نشانہ بنایا۔بی جے پی کے صدر امت شاہ کو کولکاتہ میں ریلی کی اجازت نہ دینے پرمرکزی وزیر نے کہا کہ ممتا بنرجی بوکھلاگئی ہیں،وہ محسوس کرتی ہیں کہ ان کی پارٹی دو نمبر پر چلی گئی ہے،اس لئے وہ بی جے پی کے صدر کو ریلی کے لئے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔
گوری لنکیش کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے سادھوی نرنجن جیوتی نے کہا کہ یہ ایک بہت افسوسناک واقعہ ہے،ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں،قتل کے مجرمین کو فورا گرفتارکیاجائے۔ قبل ازیں راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ہندتو تنظیمیں ان لوگوں کو پیدا کرتی ہیں جو ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سادھوی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ لوگ جو ملک میں ایک بڑی پارٹی کے نائب صدر ہیں انہیں ایسا بیان نہیں دینا چاہئے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ ممتا بنرجی کی بوکھلاہٹ ہے،وہ گھبراگئی ہیں،ان کولگتاہے کہ لوگ بی جے پی کے ساتھ جا رہے ہیں، کسی بھی جمہوری ملک کے کسی بھی جگہ ریلی کی جا سکتی ہے۔ کانگریس کی ناکامی کرناٹک میں دیکھنے کوملی ہے۔کانگریس اسے چھپانے کے لئے اس طرح کے بیانات دے رہی ہے۔کانگریس کے پاس اب جھوٹے الزامات بنانے کے سوا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔سادھوی نے کہا کہ ہماری حکومت شفافیت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔انہوں نے گؤرکشاکے مسئلہ پربھی صفائی دی۔